اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے بزرگ عالم دین علامہ سید جواد الوداعی علالت کی وجہ سے آج بروز پیر کو انتقال کر گئے ہیں۔
علامہ الوداعی بحرین کے ان علماء میں شامل تھے جنہوں نے اس ملک کے لوگوں کے حقوق کا دفاع کیا اور حکومت آل خلیفہ کے خلاف وقتا فوقتا احتجاج کیا۔
آپ ۱۹۲۳ عیسوی میں بحرین کے شہر ’’باربار‘‘ میں پیدا ہوئے اور سن جوانی میں دینی علوم حاصل کرنے کے لیے نجف اشرف کا سفر کیا۔ بیس سال تک نجف اشرف میں آیت اللہ حکیم، آیت اللہ خوئی اور آیت اللہ شہید صدر جیسے بزرگ علماء سے کسب فیض کیا۔ بعد آں بحرین واپس جا کر اس ملک کے علاقے ’’راس رمان‘‘ کی مسجد میں امام جماعت اور دینی تبلیغ کے فرائض انجام دئے۔
یہ بزرگ عالم دین تقویٰ اور پرہیزگاری میں معروف تھے اور بحرین کے بہت سارے لوگ اور دینی طلاب اپنی دینی اور سماجی مشکلات کے حل کے لیے آپ کی طرف مراجعہ کیا کرتے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲